ہومتازہ ترینایرانی حکومت کا تختہ الٹنا اسرائیل کا مرکزی ہدف، مقصد حاصل ہونے کے قریب ہے: نیتن یاہو

ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا اسرائیل کا مرکزی ہدف، مقصد حاصل ہونے کے قریب ہے: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کی موجودہ حکومت کا خاتمہ اب اسرائیل کا مرکزی مقصد بن چکا ہے اور یہ ہدف حاصل کرنا ناممکن نہیں ہے۔

تل ابیب میں تقریب کے دوران اسرائیلی فوج کے جنرل اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ انہیں ایران سے لاحق خطرے کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کی اسرائیل کی صلاحیت پر مکمل یقین ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی قیادت اس وقت کمزور ترین حالت میں ہے اور اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔