ہومپاکستانقائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا ناروے کے سفیر کی رہائش گاہ کا دورہ، شاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر اظہار تعزیت

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا ناروے کے سفیر کی رہائش گاہ کا دورہ، شاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد، : قائم مقام صدر پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں ناروے کے سفیر کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ناروے کے بادشاہ شاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔

قائم مقام صدر کی آمد پر ناروے کے سفارتخانے کے سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔

تعزیتی تاثرات میں سید یوسف رضا گیلانی نے شاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت، عوامِ پاکستان اور اپنی جانب سے ناروے کے شاہ ہاکون ہشتم، شاہی خاندان اور عوام سے دلی تعزیت کی۔

قائم مقام صدر نے کہا کہ شاہ ہیرالڈ پنجم نے 35 سال سے زائد عرصے تک حکمت، وقار اور لگن کے ساتھ ناروے کی خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم بادشاہ کا طویل دورِ حکمرانی اور ملک و قوم کے لیے ان کی مخلصانہ خدمات کو ہمیشہ انتہائی احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں پاکستانی عوام کی ہمدردیاں اور دعائیں شاہ ہاکون ہشتم، شاہی خاندان اور ناروے کے عوام کے ساتھ ہیں۔

سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم بادشاہ کی روح کے ابدی سکون کے لیے دعا بھی کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔