ہومبریکنگ نیوزپاکستان کی یومِ فتحِ ترکیہ پر ترک قیادت اور عوام کو مبارکباد

پاکستان کی یومِ فتحِ ترکیہ پر ترک قیادت اور عوام کو مبارکباد

اسلام آباد،: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے 104ویں یومِ فتح کے موقع پر ترک قیادت، حکومت اور برادر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اس تاریخی فتح کی خوشی میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شریک ہے۔ انہوں نے غازی مصطفیٰ کمال اتاترک اور ترکیہ کی جنگِ آزادی کے تمام ہیروز اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ترک قوم کے عزم و حوصلے کو سلام پیش کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ غیر معمولی برادرانہ رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، جس کی بنیاد دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی اعتماد اور گہری محبت و وابستگی پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ تعلقات مسلسل ترقی کرتے ہوئے ایک جامع اور کثیرالجہتی شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔