ہوماسلام آبادراول ڈیم کے سپل ویز کل صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ

راول ڈیم کے سپل ویز کل صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد(سب نیوز) راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچنے پر انتظامیہ نے سپل وے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 25اگست 2026 کو راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.40 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔

جس کے باعث ڈیم کا سپل وے 26 اگست 2026 بروز بدھ صبح 6 بجے کھولا جائے گا۔انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں اور دریائے کورنگ کے اطراف رہنے والے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد غیر ضروری طور پر دریا کے قریب نہ جائیں۔واضح رہے کہ بارشوں کے باعث ڈیم میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔