اسلام آباد(سب نیوز)حکومت نے دفتر خارجہ کے ترجمان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سجاد حیدر خان کو ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سجاد حیدر اس وقت ڈی جی ساوتھ ایشیا کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ موجودہ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کو اقوام متحدہ میں مستقل مندوب مقرر کیا جائے گا۔ سجاد حیدر خان کی بطور ترجمان دفتر خارجہ تقرری کا نوٹیفکیشن جلد متوقع ہے۔
حکومت کا ترجمان دفتر خارجہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، نیا ترجمان کون ہو گا، تفصیلات سب نیوز پر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
