تہران (سب نیوز)فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی اسپیکر محمد باقرقالیباف کے درمیان ملاقات ہوئی جس دوران ایرانی سپیکر نے کہا کہ امریکہ اسلام آباد مفاہمتی یاداشت کی پاسداری میں بارہا ناکام رہا ، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی سپیکر باقر قالیباف نے مزید کہا کہ ایران کیلئے واشنگٹن پر عدم اعتماد کی مزید وجوہات پیدا ہوئیں، امریکا سے ذمہ داریاں پوری کرنیکی توقع رکھتے ہیں۔عالمی امن و استحکام کیلئے جاری پاکستانی کوششوں کے سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر ہیں، تہران پہنچنے کے فوری بعد فیلڈ مارشل کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات بھی ہوئی تھی ۔وزیرداخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ ہیں۔
تہران پہنچنے کے فوری بعد فیلڈ مارشل کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات بھی ہوئی۔ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران خطے اور عالمی امن و استحکام کی پاکستانی کوششوں کا حصہ ہے۔ دورے کا مقصد مشرق وسطی تنازع کے پرامن و جامع حل کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے۔ دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ فیلڈمارشل عاصم منیر کے دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا بھی ہے۔
پاکستان امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا، فیلڈ مارشل کی ایرانی سپیکر سے ملاقات میں گفتگو
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
