اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزرا رانا ثنااللہ، اعظم نذیر تارڑ اور طارق فضل چوہدری اپوزیشن لیڈر چیمبر قومی اسمبلی پہنچے جہاں انہوں نے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ ناصر عباس سے ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر ترجمان تحریک تحفظ آئین حسین احمد یوسفزئی بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کی تعیناتی کے معاملے پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی سیاسی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کی تعیناتی سمیت دیگر سیاسی معاملات پر بات چیت ہوئی۔ملاقات کے دوران سیاسی امور پر مشاورت اور باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق رائے کیا گیا، فریقین نے آئندہ بھی باہمی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وفاقی وزرا کی اپوزیشن لیڈرکے چیمبر میں محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
