راولپنڈی میں بچے سے زیادتی کی کوشش، پولیس کی بروقت کارروائی، ملزم گرفتار
راولپنڈی (نامہ نگار ) اوباش نوجوان کی بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش ،شور مچانے پر ملزم موقع سے فرارہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سنگھر ڈھوک للبال راولپنڈی کا رہائشی سید ابرار کا بیٹا حمزہ گذشتہ روز اپنے محلے کی تنگ گلی میں کھیل رہا تھا ایک نامعلوم اباش نوجوان بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے لگا تو بچے کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
اسی دوران باپ نے مقامی پولیس چوکی سپال تھانہ چکلالہ کو اطلاع کر کے مقدمہ درج کروا دیا ۔
تھانہ کے انچاج سب انسپکٹر محمد اکرم اور اے ایس آئی طاہر محمود نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو والد کی شناخت پر گرفتار کر لیا۔ اہل علاقہ نے مقامی پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی کارروائی کو سراہا –
