اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف 6 اور 7 اگست کو سعودی عرب کا سرکاری دورہ کرینگے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنما خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف 6اور 7اگست کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
