سان فرانسسکو، سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے انسٹا گرام اور میسنجر میں چیٹ سسٹمز کو اکٹھا کرنے کی جانب ایک اور اہم پیشرفت کی ہے۔انسٹا گرام نے ایک نیا فیچر واچ ٹو گیدر بھی متعارف کروایا ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے انسٹا گرام میں ویڈیو چیٹ اسٹارٹ کرکے جس سے شیئر کرنا چاہتے ہیں اس کا انتخاب کرکے شیئر بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔ فیس بک کی جانب سے کافی عرصے سے اپنے تمام میسجنگ پلیٹ فارم کو ایک کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے صارفین کو ایک دوسرے کو پیغامات بھیجنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
انسٹاگرام کا نیا فیچر واچ ٹو گیدر متعارف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
