ہومبریکنگ نیوزوینزویلا کی ٹانک حملے کی مذمت، پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار

وینزویلا کی ٹانک حملے کی مذمت، پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار

اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشتگرد حملے پر اظہارِ تعزیت اور یکجہتی پر وینزویلا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل وقت میں وینزویلا کی حمایت پاکستان کے لیے باعثِ حوصلہ ہے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے سرکاری ایکس اکانٹ پر وینزویلا کے وزیر خارجہ فیلکس پلاسینسیا گونزالیز کے تعزیتی پیغام کو شیئر کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ٹانک میں ہونے والے بزدلانہ دہشتگرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ تعزیت اور یکجہتی کے لیے وینزویلا کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وینزویلا کی جانب سے حمایت کا یہ جذبہ پاکستان کے لیے حوصلے اور تسلی کا باعث ہے، جسے ہم دل کی گہرائی سے سراہتے ہیں۔اس سے قبل وینزویلا کے وزیر خارجہ فیلکس پلاسینسیا گونزالیز نے اپنے بیان میں خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس حملے میں کم از کم 15 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔