شیخوپورہ (آئی پی ایس)تیزرفتار ٹرالر بے قابو ہو کر مسافر رکشہ پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے. تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ مریدکے پر واقع ایک پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹی کے قریب تیزرفتار ٹرالر بے قابو ہو کر سواریوں سے بھرے رکشے پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فسٹ ایڈ دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی نعشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
شیخوپورہ ،تیزرفتار ٹرالراوررکشہ میں تصادم ،2افراد جاں بحق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
