ہومپاکستانوزیراعظم سے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کی ملاقات، امریکا ایران کشیدگی پر گفتگو

وزیراعظم سے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کی ملاقات، امریکا ایران کشیدگی پر گفتگو

اسلام آباد (سب نیوز)ایران امریکا جنگ رکوانے کے لیے پاکستان ایک بار پھر متحرک ہوگیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین پر مذاکرات کی طرف واپس آنے پر زور دیا۔
منگل کے روز وزیراعظم ہاوس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورت حال پر غور کیا گیا۔ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا اور حالیہ کشیدگی کی وجوہات سے بھی آگاہ کیا جب کہ اسکندر مومنی نے ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے فریقین پر مذاکرات کی طرف واپس آنے پر بھی زور دیا۔ شہباز شریف نے ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا جب کہ اس اہم ملاقات میں پاکستان اور ایران کا قریبی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔