ہومپاکستانجوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے 4ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی

جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے 4ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (سب نیوز)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے چار ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ثابت اللہ خان، جسٹس انعام اللہ خان، جسٹس اورنگزیب اور جسٹس فرح جمشید کو پشاور ہائیکورٹ کا مستقل جج بنانے کی منظوری دی۔اجلاس میں چاروں ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری کے بعد ان کی تقرری سے متعلق آئینی اور قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔