اسلام آباد، صدر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر و سینئر وزیر سردار تنویرالیاس خان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک و ملت کے قیمتی اثاثہ ہیں جو اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں، نوجوان نسل ملک وملت کے مستقبل کا ایک بیش قیمت سرمایہ ہے، جس پر ملک وملت کی ترقی وتنزلی موقوف ہے، یہی اپنی قوم اور اپنے دین وملت کے لیے ناقابلِ فراموش کارنامے انجام دے سکتے ہیں۔ وہ جمعہ کو کنونشن سینٹر میں مسلم سٹوڈنٹ آرگنائزیشن پاکستان کے آل پاکستان طلبا اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ میں مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کو یہ خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ لوگوں نے بھی اس ایم ایس او کی ابتدا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے کی اور اب اس کا دائرہ کار بڑھاتے بڑھاتے پاکستان کے چار صوبے آزاد کشمیر گلگت بلتستان کی بڑی جامعات اور مدارس تک لے گئے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ نوجوان کی تباہی، قوم کی تباہی ہے، اگر نوجوان بے راہ روی کا شکار ہوجائے تو قوم سے راہِ راست پر رہنے کی توقع بے سود ہے، جوانی کی عبادت کو پیغمبروں کا شیوہ بتایا گیا ہے، اسوہ رسول اکرم ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے ،اگر ہم اپنے تمام مسائل کا حل نبی اکرم کی تعلیمات سے حاصل کر سکتے ہیں ۔نوجوانوں کی عدم توجہ کی سے قوم مصائب اور انتشار کا شکار رہی ہے، اب قوم وملت کا مستقبل آپ نوجوانوں سے وابستہ ہے۔ ایم ایس او جیسے اداروں کی اس برصغیر کو بہت ضرورت ہے ۔ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دنیا کے فیصلے پاکستان کی ہاں اور پاکستان کی نہ کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں ،صرف ہمیں اپنے کردار کو اس لیول پر لے جانا ہوگا، وزیر اعظم عمران خان نے بغیر کمپرومائز کیے دنیا کے سامنے اسلام کا اصل موقف رکھا ،اسلام دینِ رحمت ہے،دینِ امن ہے اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ اسلام امن کا دین ہے اور اس کو دہشت گردی کے ساتھ نہیں جوڑا جاسکتا۔انھوں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں آپ لوگوں کا جوش ولولہ اور آپ لوگوں کی اورگنائزیشن کو دیکھ کر جس طرح سے دلی طور پر خوش ہوا ہوں انشااللہ جب بھی آپ کا فورم ہوا کرے گا ہم اس میں آپ کے ساتھ شامل ہوں گے اور میری بڑی امید ہو چلی ہے آپ سے آپ پاکستان کے نوجوان بچوں کا کریکٹر بنانے میں اب بنیادی رول ادا کر سکتے ہیں ،ہم اپنا بنیادی کردار ٹھیک کرکے ہی پاکستان کو ایک ایسی قوم بنا سکتے ہیں جو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح رحم اللہ کا خواب تھاڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، وفاقی وزیر علی محمد خان سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔
نوجوان نسل ملک و ملت کاقیمتی اثاثہ ہیں جوقوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں، سردار تنویر الیاس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔