لندن (آئی پی ایس )برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ کا اعلان کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے بلامقابلہ لیڈر منتخب ہوگئے، اینڈی برنہم پیر کو برطانیہ کے نئے وزیر اعظم بن جائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سر کیئر اسٹارمر پیر کو بادشاہ چارلس کو اپنا استعفا پیش کریں گے، اینڈی برنہم پیر کو 10 ڈائنگ اسٹریٹ منتقل ہو کر اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے۔
اینڈی برنہم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ کو نئی راہ پر لے کر جائیں گے، سر کیئر اسٹارمر کے پارٹی اور ملک کیلئے ان کی شاندار خدمات پر شکرگزار ہیں۔انہوں نے کہا لیبر پارٹی اس وقت مکمل طور پر متحد ہے، اتحاد کی طاقت عوام کو دکھائیں گے، پارٹی کی قیادت سنبھالنے اور آگے بڑھنے کیلئے تیار ہوں۔یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے گزشتہ ماہ عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ٹین ڈاننگ اسٹریٹ پر پریس بریفنگ کے دوران برطانوی وزیراعظم کاکہنا تھا کہ بار بار یہ بتایا گیا ہماری پارٹی کمزورہوگئی اور ختم ہوگئی، میں پارٹی کی خواہش پر پارٹی لیڈر شپ سے مستعفی ہوتا ہوں۔
کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ آنے والے وزیراعظم کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا، اقتدارکی منظم اور ہموار منتقلی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔واضح رہے کہ کیئر اسٹارمر نے 2024 کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔برطانیہ میں لیبر پارٹی 4 جولائی 2024 کو دوبارہ برسرِاقتدار آئی، لیبر پارٹی نے عام انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی، 2024 میں لیبر پارٹی کی کامیابی سے 14 سال سے جاری کنزرویٹو پارٹی کے اقتدار کا خاتمہ ہوا تھا۔
