نیروبی (آئی پی ایس )کینیا کی وزارت داخلہ نے پاکستان نے ساتھ ویزہ فری ٹرانزٹ کا معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک کچھ ویڈیو وائرل ہوئیں تھیں جس میں رہائشی علاقے میں بڑی تعداد میں پاکستانی شہری جمع تھے جس کے بعد وزیرداخلہ نے ایکشن کا حکم دیا تھا۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ امیگریشن حکام کے تعاون سے غیرقانونی قیام پذیر غیرملکیوں کے خلاف کریک ڈاون کریں۔ وزیرداخلہ کا کہناہے کہ اس میں اکثریت ان پاکستانیوں شہریوں کی ہے جنہیں سعودی ویزے کی وجہ سے ٹرانزٹ ویزہ جاری کئے گئے ہیں۔ کینیا حکومت نے ٹرانزٹ پر آنے والے غیرملکیوں کی تعداد محدود کرنے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔ تاکہ وہ ملک کے مفاد کیلئے خطرہ نہ بنیں۔ کینیا کے دفتر خارجہ نے پاکستان ہائی کمیشن کو ایک خط کے ذریعے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کینیا کو اس بات پر افسوس ہے کہ بعض مسافر دونوں ممالک کے درمیان اس سہولت کا غلط فائدہ اٹھارہے ہیں۔ جو قرنطینہ کے ضابطوں کی وجہ سے دی گئی تھی۔ خط کی رو سے یہ افراد دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط میں خطرہ بن رہے ہیں۔
کینیا نے پاکستان کے ساتھ ویزہ فری ٹرانزٹ معاہدہ معطل کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
پچھلی خبر