اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہارنے کے بعد کہا جاتا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فرازنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہر یونین کونسل کے ممبران سے مسائل پوچھے ، ہم نے پورے ڈسٹرک کوہاٹ کا سروے کیا،،عموما پانی کا مسئلہ کر جگہ پر پایا گیا، سڑکیں بنانا اورپانی کا مسئلہ یہ گورننگ باڈی کے لوگ دیکھتے ہیں۔شبلی فراز نے کہاکہ ای وی ایم کی پائیداری سب سے اہم ہے ، ہماری حکومت کوشش رہی ہے کہ گورننگ باڈی کو سپورٹ کریں۔انہوں نے کہاکہ ان الیکشن میں ہر قسم کے لڑائی جھگڑے ہوئے، ہارنے کے بعد کہا جاتا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے، جب میں وزیر بنا یہ میرا ای وی ایم پہلا پروجیکٹ تھا،ای وی ایم مکمل طور پر شفاف الیکشن کروائے گا ،کچھ لوگ ایسے ہیں جو یہ چاہتے ہیں کہ الیکشن ای وی ایم کے ذریعے ہو۔وفاقی وزیر نے کہاکہ باہر رہنے والوں کو بھی آئی ووٹنگ کے ذریعے ووٹنگ کا موقع مل سکے گا۔شبلی فراز نے کہا کہ اگلے دو سالوں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سیکٹر میں مزید لوگوں کونو کریوں کے موقع ملیں گی ، ہم اپنے علاقے کی ضروریات کو بہتر بنانے کے لیے بھی کام کرے گے۔
ای وی ایم مکمل طور پر شفاف الیکشن کروائے گا،شبلی فراز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔