Thursday, June 18, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستاننائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے کینیڈین وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، امریکا ایران مفاہمت میں پاکستان کے کردار کا اعتراف

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے کینیڈین وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، امریکا ایران مفاہمت میں پاکستان کے کردار کا اعتراف

اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔کینیڈین وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں اور ثالثی کی کوششوں میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کوششوں نے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی مفاہمت میں اہم کردار ادا کیا۔
دونوں رہنماوں نے جمعہ کو سوئٹزرلینڈ کے مقام برگن اسٹاک میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے آئندہ مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔گفتگو کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔