Thursday, June 18, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانوفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس میں 1ہزار934 نئی اسامیوں کی منظوری دیدی

وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس میں 1ہزار934 نئی اسامیوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس میں 1ہزار934 نئی اسامیوں کی منظوری دے دی ،نئی بھرتیاں اسپیشل پروٹیکشن یونٹ اور لاء اینڈ آرڈر ڈویژن میں کی جائیں گی۔
وی آئی پیز، حساس تنصیبات کیلئے 997 ، امن و امان کیلئے 937 نئی اسامیاں منظور، 1 ہزار580 کانسٹیبلز ،180 ہیڈ کانسٹیبلز بھرتی کئے جائیں گے جبکہ فیلڈ آپریشنز کی نگرانی کیلئے 24 انسپکٹرزکے عہدے بھی منظور، 100 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 50 سب انسپکٹر بھی براہ راست بھرتی کئے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔