Wednesday, June 17, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانوزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، بجٹ، آزاد کشمیر کی صورتحال و ایران معاہدے پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، بجٹ، آزاد کشمیر کی صورتحال و ایران معاہدے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ایران۔امریکا امن معاہدے، وفاقی بجٹ، آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال اور گلگت بلتستان میں حکومت سازی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری نے ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے پاکستان کے مثبت سفارتی کردار پر وزیراعظم شہباز شریف کو سراہا۔دونوں رہنماوں نے وفاقی بجٹ سے متعلق امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی، جبکہ آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال بھی ملاقات کے ایجنڈے میں شامل رہی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی جانب سے تعاون اور حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔ملاقات میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے شیری رحمان اور نوید قمر شریک ہوئے، جبکہ مسلم لیگ (ن)کے وفد میں اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ اور احد چیمہ بھی موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔