اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کے پی زون ناصر محمود ستی کے ہمراہ طورخم ایمگریشن ٹرمینل کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جزل ایف آئی اے کو ایمگریشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس دوران ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ایمگریشن سٹاف اور مسافروں سے ملاقات کی اور موقع کے اوپر مسافروں سے ایمگریشن کے حوالے سے مسائل پر گفت وشنید کی اور طورخم پر موجود وسائل کا جائزہ لیا بعدازاں انہوں نے ایف سی، این ایل سی، کسٹم اور نادرہ کے افسران سے بھی ملاقات کی اور اس بات کی سختی سے تاکید کی کہ مسافروں کو مزید سہولیات دی جائے اور تجارت کے فروغ کے لئے بھر پور صلاحیتوں کو استعمال کیا جائے۔
ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی کا طورخم ایمگریشن ٹرمینل کا دورہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔