Sunday, June 14, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانکشمیر میں جاری بے چینی کشمیری کاز اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے، بلاول بھٹو

کشمیر میں جاری بے چینی کشمیری کاز اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری بے چینی کشمیری کاز اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے، اسلام آباد معاہدے پر دستخط کا قریب آ جانا تاریخی لمحہ ،مظاہرین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ احتجاج کو پرامن طور پر ختم کریں، جن افراد نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا ہے انہیں چاہیے کہ وہ خود کو مقامی حکام کے حوالے کریں اور قانونی عمل کو اپنا راستہ اختیار کرنے دیں، تمام سیاسی شکایات اور اختلافات کا حل جمہوری، آئینی اور پرامن ذرائع سے نکالا جانا چاہئے، پارلیمان اور سیاسی عمل، نہ کہ سڑکیں، ایسے مسائل کو اٹھانے اور حل کرنے کے مناسب فورمز ہیں، ہم سیاسی حل کے حصول کے لیے پرعزم ہیں اور زیر التوا شکایات کے ازالے، عمل کو آگے بڑھانے اور ان معاملات کو منصفانہ اور پائیدار انجام تک پہنچانے کے لیے ایک ٹروتھ اینڈ ریکنسیلی ایشن کمیشن قائم کرنے کی کوشش کریں گے، کشمیر کے عوام کو بار بار احتجاج، محاذ آرائی اور غیر یقینی صورتحال کے چکروں سے نہیں گزرنا چاہئے۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد معاہدے پر دستخط کا قریب آ جانا ایک تاریخی لمحہ ہے۔ ایسے وقت میں جب عالمی توجہ مضبوطی سے پاکستان پر مرکوز ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں جاری بے چینی نہ صرف کشمیری کاز بلکہ پاکستان کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ صورتحال دشمن عناصر اور خصوصا بھارت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کو اپنے مقاصد کے لیے فائدہ اٹھانے کا غیر ضروری موقع فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے تمام مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ اپنا احتجاج پرامن طور پر ختم کریں، جبکہ جن افراد نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا ہے وہ خود کو مقامی حکام کے حوالے کریں اور قانونی عمل کو اپنا راستہ اختیار کرنے دیں۔انہوں نے زور دیا کہ تمام سیاسی شکایات اور اختلافات کا حل جمہوری، آئینی اور پرامن ذرائع سے نکالا جانا چاہیے اور ایسے معاملات کو حل کرنے کے لیے مناسب فورمز موجود ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے یاد دلایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پہلے ہی الیکشن کمیشن سے قبل از وقت جاری کیے گئے انتخابی شیڈول کو واپس لینے کا مطالبہ کر چکی ہے اور پارٹی سیاسی حل کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ زیر التوا شکایات کے ازالے، عمل کو آگے بڑھانے اور معاملات کو منصفانہ اور پائیدار انجام تک پہنچانے کے لیے ایک ٹروتھ اینڈ ریکنسیلی ایشن کمیشن کے قیام کی کوشش کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے عوام کو بار بار احتجاج، محاذ آرائی اور غیر یقینی صورتحال کے چکروں سے نہیں گزرنا چاہیے۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اگر وفاقی حکومت سمیت تمام فریق متفق ہوں تو آزاد کشمیر حکومت احتجاج کرنے والی جماعتوں سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشنز کا مناسب وقت پر جائزہ لے سکتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے اور غیر قانونی اقدامات میں ملوث افراد کو جوابدہ ٹھہرانے کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، البتہ یہ بھی ضروری ہے کہ جن افراد نے کوئی غلط کام نہیں کیا انہیں دوسروں کے اقدامات کے نتائج نہ بھگتنا پڑیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔