ہومبریکنگ نیوزوفاقی بجٹ میں کاروباری اور تکنیکی نوعیت کے ابہام دور کرنے کیلیے دو کمیٹیاں قائم

وفاقی بجٹ میں کاروباری اور تکنیکی نوعیت کے ابہام دور کرنے کیلیے دو کمیٹیاں قائم

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال-27 2026 کے وفاقی بجٹ(فنانس بل 2026) میں پائے جانے والے کاروباری اور تکنیکی نوعیت کے ابہام دور کرنے کیلئے دو اناملیز کمیٹیاں قائم کردی ہیں کاروباری نوعیت کے ابہام دور کرنے کیلئے پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید قریشی کی سربراہی میں جبکہ تکنیکی نوعیت کے ابہام دور کرنے کیلئے وف چارٹرڈ اکاونٹنٹ محمد رضا کی سربراہی میں اناملی کمیٹی قائم کی گئی ہے، دونوں کمیٹیاں فنانس بل میں پائے جانے والے ابہام دور کرنے کیلئے تجاویز اور نشاندہی کردہ خامیاں 20 جون 2026 تک وزارتِ خزانہ کے ٹیکس پالیسی آفس میں جمع کروائیں گی۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں پہلے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ و محصولات کی ہدایت پر مالیاتی بل 2026 میں کاروباری برادری سے متعلق پائے جانے والے ابہامات اور خامیوں کی نشاندہی اور ان کے ازالے کے لیے ایک اعلی سطحی اناملی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کا مقصد کاروباری شعبے کی جانب سے سامنے آنے والے تحفظات اور تجاویز کا جائزہ لے کر قابلِ عمل سفارشات مرتب کرنا ہے تاکہ مالیاتی بل میں موجود کاروباری نوعیت کی خامیوں کو دور کیا جا سکے کمیٹی کی سربراہی پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید قریشی کریں گے جبکہ ٹیکس پالیسی آفس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نجیب احمد میمن، ایف بی آر کے ممبر اسٹریٹجک ٹرانسفارمیشن حمید عتیق سرور، ممبر کسٹمز پالیسی اشہاد جاوید اور ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی سجاد تسلیم اعظم شریک سربراہان کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیں گے ۔

کمیٹی میں ملک کی نمایاں کاروباری اور تجارتی تنظیموں کے نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمن، کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر ریحان حنیف، بینک الفلاح کے صدر یوسف حسین، راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر عثمان شوکت، سیالکوٹ چیمبر کے صدر سید احتشام مظہر، پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سہیل پاشا، او آئی سی سی آئی کے سیکریٹری جنرل ایم عبدالعلیم اور پاکستان بزنس کونسل کے امان گھانچی شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔