Monday, July 7, 2025
ہوماسلام آبادآزاد کشمیر حکومت کشمیر میں بلدیاتی انتخابات جلد کروائے گی

آزاد کشمیر حکومت کشمیر میں بلدیاتی انتخابات جلد کروائے گی

اسلام آباد(آئی پی ایس )صدرتحریک انصاف آزادکشمیر وسینئر وزیرسردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت کشمیر میں بلدیاتی انتخابات جلد کروائے گی۔تفصیلات کے مطابق سردار تنویر الیاس نے اسلام آباد میں سینئر صحافیوں کی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور آزاد کشمیر وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت کشمیر میں بلدیاتی انتخابات جلد کروائے گی، بلدیاتی ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے گا۔تنویر الیاس نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بدعنوان عناصر اب بچ نہیں سکیں گے، احتساب کا آغاز جلد کیا جائے گا، احتساب کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔سردار تنویر الیاس نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کشمیر کے حوالے سے واضح موقف ہے اور جس طرح کشمیر کی عوام نے پی ٹی آئی پر اعتماد کیا ہے ہم اس پر اعتماد پر پورا اتریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔