Monday, June 1, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزنجکاری کو 6 ماہ گزرگئے، پی آئی اے کا انتظام خریدارکنسورشیم کو منتقل نہ ہوسکا

نجکاری کو 6 ماہ گزرگئے، پی آئی اے کا انتظام خریدارکنسورشیم کو منتقل نہ ہوسکا

اسلام باد (آئی پی ایس )قومی ائیرلائن کی نجکاری کے 6 ماہ بعد بھی پی آئی اے کا انتظام خریدارکنسورشیم کو منتقل نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کا کنٹرول25 مئی کو خریدارکنسوریشم کو دینا تھا تاہم اب جون کے آخر تک قومی ائیرلائن کا کنٹرول کنسوریشم کو دینے کا منصوبہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ائیرلائن کا کنٹرول کنسورشیم کونہ دینے کی وجہ مختلف این او سیزکا اجرا نہ ہونا ہے، این او سی بیوروکریسی کی سست روی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے جب کہ کنسورشیم نے این او سی ملنے کے بعد 85 ارب روپے نجکاری کمیشن کے پاس جمع کروانے تھے۔

اس حوالے سے ترجمان نجکاری کمیشن کا کہنا ہیکہ مقامی اور بیرونی این او سی حاصل کرنے کا کام جاری ہے، مجموعی طورپر40 سے زیادہ این او سی لیے جانے تھے، زیادہ تر این او سی حاصل ہو گئے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ اگلے چند روزمیں تمام این او سی جاری ہوجائیں گے، کنسورشیم نے یقین دہانی کروادی ہے، جیسے ہی این او سی مکمل ہوں گے 83 ارب کی رقم مل جائے گی، جون کے آخرتک قومی ائیرلائن کا انتظام خریدار کنسورشیم کو منتقل ہوجائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔