Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپنجاب میں بجٹ تیاری کے دوران کفایت شعاری اقدامات بھی شروع

پنجاب میں بجٹ تیاری کے دوران کفایت شعاری اقدامات بھی شروع

لاہور (آئی پی ایس )پنجاب حکومت نے بجٹ تیاری کے دوران کفایت شعاری اقدامات بھی شروع کردیے۔حکومتی ذرائع کے مطابق نئی ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز عارضی طور پر روک دیے گئے ہیں، تمام محکموں کو غیراستعمال شدہ فنڈ سرکاری خزانے میں واپس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، حکومت مستقل سرکاری آسامیوں میں کمی اور کنٹریکٹ یا ڈیلی ویجز بنیادوں پر بھرتیوں کے ماڈل پر غور کررہی۔

ذرائع کے مطابق بعض محکموں میں گریڈ 1 سے 22 تک خالی مستقل اسامیوں کے خاتمے کی تجاویز پر بھی غور کیا جارہا ہے، پنجاب حکومت کی کوشش ہے کہ بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے پر سے گریز کیا جائے، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور جنوبی پنجاب کے شہروں میں سڑکوں، فلائی اوورز، اربن ٹرانسپورٹ اور واٹرسپلائی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق کلین پنجاب، اسمارٹ سٹی اور ماڈل ویلجز ہروگرام کیلئے اربوں روپے مختص کیے جانے کی تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے،

ماڈل دیہات پروگرام کیلئے 30 ارب روپے، سڑکوں کی بحالی کیلئے 42 ارب اور صاف پانی کے منصوبوں کیلئے 25 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔پنجاب حکومت نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل پنجاب اور ای روزگار پروگراموں کو مزید وسعت دینا چاہتی ہے، خصوصی پروگرام کے تحت تقریبا 71ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے، زرعی شعبہ بھی صوبائی بجٹ کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، جنوبی پنجاب میں زرعی ترقیاتی منصوبوں کیلئے کم ازکم 35 فیصد ترقیاتی حصہ مختص کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔