Monday, July 7, 2025
ہومتازہ ترینعالمی برادری افغانستان میں خواتین کی تعلیم کا دفاع کرے، ملالہ یوسفزئی

عالمی برادری افغانستان میں خواتین کی تعلیم کا دفاع کرے، ملالہ یوسفزئی

واشنگٹن (آئی پی ایس )امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری افغانستان میں خواتین کی تعلیم کا دفاع کرے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈلائن میں لڑکیوں کی تعلیم پر اجلاس سے ملالہ یوسفزئی نے ویڈیو لنک پر خطاب کیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری افغانستان میں خواتین کی تعلیم کا دفاع کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق میں سب سے اہم ان کی تعلیم کا حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے۔ ملالہ کا کہنا تھاکہ خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انسانی وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا، اب وقت ہے کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے عزم پر قائم رہا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔