Thursday, May 28, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینپاکستان کی جانب سے آذربائیجان کو یومِ آزادی پر مبارکباد

پاکستان کی جانب سے آذربائیجان کو یومِ آزادی پر مبارکباد

اسلام آباد: پاکستان نے جمہوریہ آذربائیجان کے یومِ آزادی کے موقع پر حکومت اور عوامِ آذربائیجان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو یومِ آزادی پر اپنی پرتپاک مبارکباد پیش کرتا ہے۔

بیان میں دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط دوستی اور تعاون کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔پیغام میں کہا گیا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات باہمی احترام، بھائی چارے اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔ پاکستان نے آذربائیجان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔بیان کے اختتام پر کہا گیا: “پاکستان کی جانب سے آذربائیجان کو یومِ آزادی مبارک ہو۔”

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔