Saturday, May 23, 2026
ہومپاکستانسی ٹی ڈی کی کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں کارروائیاں، 9دہشتگرد ہلاک، 4اہلکار شہید

سی ٹی ڈی کی کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں کارروائیاں، 9دہشتگرد ہلاک، 4اہلکار شہید

کوئٹہ (سب نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقوں پنجپائی اور نوحصار میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں، جس کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں اور اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4 سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگئے۔

ترجمان نے بتایا کہ مقابلے کے دوران 6 سی ٹی ڈی اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ قبل ازیں پشین کے علاقے سرخاب کیمپ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، جس میں دستی بم، دیسی ساختہ بم، بندوقیں اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔