Wednesday, May 20, 2026
ہومتازہ ترینآئی ایم ایف سے مذاکرات کا آج آخری روز،نئے مالی سال کے بجٹ اہداف پر فریقین کے درمیان اتفاق رائے کا امکان

آئی ایم ایف سے مذاکرات کا آج آخری روز،نئے مالی سال کے بجٹ اہداف پر فریقین کے درمیان اتفاق رائے کا امکان

اسلام آباد (آئی پی ایس )نئے مالی سال کے بجٹ 27-2026 پر پاکستان اورآئی ایم ایف کیدرمیان مذاکرات کاآج آخری روز ہے،جبکہ دونوں فریقین کے درمیان بجٹ اہداف پر اتفاقِ رائے ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے 2026سے 2031 تک کی نئی پانچ سالہ آٹوپالیسی کا مسودہ بھی آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کر دیا ہے پالیسی میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کو ترجیح دی گئی ہے۔آئی ایم ایف نے الیکٹرک گاڑیوں پر 18فیصدجی ایس ٹی عائد کرنیکی تجویز دی ہے،تاہم حکومت نے اس کے برعکس صرف ایک فیصد ٹیکس لگانے کی سفارش کی ہے ،حکومتی موقف ہے کہ نئی انرجی گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کم شرح ٹیکس ناگزیر ہے۔
دستاویزات کے مطابق فور اور تھری ویلرالیکٹرک گاڑیوں، موٹرسائیکلوں،الیکٹرک بسوں، ٹرکوں، پک اپ، ڈبل کیبن اور ٹریکٹرز سمیت دیگر گاڑیوں پر بھی کم شرح ٹیکس کی تجویز زیر غور ہے۔حکومت نے آٹوسیکٹر پرٹیرف کی شرح 2030تک کم کرکے 6 فیصدتک لانیکی تجویز بھی دی ہے،نئی پالیسی کے تحت مقامی صنعت،برآمدات اور روزگار کے مواقع بڑھانے کا ہدف مقررکیاگیا ہے،جبکہ پاکستان میں گاڑیوں اور آٹو پارٹس کی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
دستاویز کے مطابق حکومت آٹو سیکٹرکوٹیکنالوجی اوربرآمدات پر مبنی صنعت میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ نئی آٹو پالیسی میں پرانی پالیسیوں کی خامیاں دورکرنے اور نئے قوانین متعارف کرانے کی تیاری بھی کی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ 2022 سے 2024 کے دوران معاشی بحران، مہنگائی اوردرآمدی پابندیوں کے باعث آٹو صنعت شدید متاثر رہی اور گاڑیوں کی پیداوار میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی،حکومت نے 2031 تک پاکستان کو عالمی آٹو مینوفیکچرنگ حب بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔