Monday, May 18, 2026
ہومتازہ تریناسلام آباد: دکانوں اور مارکیٹس کو 31 مئی تک اوقاتِ کار کی پابندی سے استثنیٰ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر

اسلام آباد: دکانوں اور مارکیٹس کو 31 مئی تک اوقاتِ کار کی پابندی سے استثنیٰ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد میں دکانوں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز کو 31 مئی تک اوقاتِ کار کی پابندی سے استثنیٰ دے دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، تندور، کریانہ اسٹورز، گوشت، پھل، سبزی اور بیکری کی دکانوں کو فوری طور پر بندش کے اوقات سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز، مارکیز اور دیگر تقریباتی مقامات رات 10 بجے بند کیے جائیں گے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ 31 مئی 2026 تک نافذ العمل رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔