Monday, May 18, 2026
ہومتازہ ترینپاکستان اور پرتگال کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور پرتگال کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان ریجنل اکنامک فورم کی ڈائریکٹر سفیر نغمانہ ہاشمی اور فورم کے چیئرمین ہارون شریف نے اسلام آباد میں پرتگال کے سفارت خانے میں پرتگال کے سفیر عزت مآب پاؤلو ڈومنگیز سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران اقتصادی سفارت کاری کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان اور پرتگال کے درمیان اقتصادی تعاون، تجارتی روابط اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔