Friday, May 15, 2026
ہومتازہ ترینبھارتی ارب پتی گوتم اڈانی نے فراڈ کیس ختم کرنے کیلئے امریکی محکمہ انصاف کو کیا پیشکش کی؟

بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی نے فراڈ کیس ختم کرنے کیلئے امریکی محکمہ انصاف کو کیا پیشکش کی؟

امریکی محکمہ انصاف نے بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی کے خلاف فراڈ کا کیس ختم کرنے کی تیاری شروع کردی۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ کیس ختم کرنے کا فیصلہ گوتم اڈانی کے وکیل کی پیشکش کے بعد کیا گیا۔
اس پیشکش میں گوتم اڈانی کے وکیل نے استغاثہ کو کہا کہ اگر وہ کیس واپس لے لے تو اڈانی امریکا میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 15 ہزار ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری سے گوتم اڈانی کے خلاف فوجداری مقدمہ ختم نہیں ہو سکے گا، میٹنگ میں موجود محکمہ انصاف کے ایک سینئر اہلکار نے گوتم اڈانی کی پیشکش پر مثبت جواب دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔