Saturday, May 9, 2026
ہومبریکنگ نیوزپاکستان تحریکِ انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

پاکستان تحریکِ انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریکِ انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، جہاں سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کے درمیان سخت جملوں کے تبادلے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کور کمیٹی کے گروپ میں دونوں رہنماں کے درمیان تنظیمی معاملات پر بحث اس حد تک بڑھ گئی کہ نوبت تلخ کلامی اور مبینہ طور پر گالم گلوچ تک پہنچ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے بعد سلمان اکرم راجہ نے کور کمیٹی کا گروپ چھوڑ دیا، جبکہ یہ تنازعہ پارٹی کی تنظیم سازی کے امور پر اختلافات کے باعث پیدا ہوا۔پارٹی کے اندر اس واقعے نے مزید تنا پیدا کر دیا ہے، تاہم تاحال قیادت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ مقف سامنے نہیں آیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔