Saturday, May 2, 2026
ہومتازہ ترینمحکمہ سکول ایجوکیشن کا پرائمری کے بعد مڈل سکولوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

محکمہ سکول ایجوکیشن کا پرائمری کے بعد مڈل سکولوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

لاہور: (آئی پی ایس) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے پرائمری کے بعد مڈل سکولوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق 2025کی سکول شماری کی بنیاد پر سکول بند یا آؤٹ سورس ہوں گے، خطرناک عمارتوں والے سکول فوری بند کیے جائیں گے جبکہ کم سہولیات اور ناقص کارکردگی والے سکول آؤٹ سورس کیے جائیں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق متوقع سکولز کو نواز شریف سکول آف ایمننس کیٹگری میں شامل کیا جائے گا، جبکہ 100 سے 150 انرولمنٹ والے سکول آؤٹ سورسنگ لسٹ میں شامل ہیں، محکمہ اس سے قبل 13 ہزار کے قریب سکول آؤٹ سورس کر چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تعلیمی معیار میں بہتری اور وسائل کے مؤثر استعمال کا ہدف ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔