Sunday, May 17, 2026
ہوماسلام آبادکمشنر آئی ای ایس ایس اسلام آباد کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کی خدمات پر اطمینان کا اظہار

کمشنر آئی ای ایس ایس اسلام آباد کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کی خدمات پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد ، کمشنر آئی سی ٹی ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کیپٹن (ر)سید علی اصغر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جمعرات کو ڈاکٹر اکبر نیاز ی ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ سے ملاقات کی۔
مہمانوں کو ہسپتال کی ٹیم نے خوش آمدید کہا۔ انہیں ہسپتال کا دورہ کرایا گیا اور اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر یاسر خان نیازی سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں ہسپتال کے وژن ، مشن اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے ساتھ ساتھ مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔کیپٹن(ر)سید علی اصغر نے اس بات کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال جو 140 سے زائد ڈاکٹرز اور 500 بیڈز پرمشتمل ہے، اپنے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، “میں مطمئن ہوں کہ ڈاکٹروں کی ایک ماہر ٹیم اور جدید ترین طبی سہولیات والا ہسپتال ہمارے سوشل سیکورٹی پینل پر ہے۔”دورے کے اختتام پر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر یاسر خان نیازی نے آئی ای ایس ایس آئی کمشنر کو شیلڈ پیش کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔