Sunday, April 12, 2026
ہومبریکنگ نیوزایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع: تکنیکی ماہرین کی بات چیت جاری

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع: تکنیکی ماہرین کی بات چیت جاری

اسلا م آباد (سب نیوز )پاکستان کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں ایران اور امریکہ کے درمیان پہلے دور میں اعلی سطح کے مذاکرات کے بعد اب تکنیکی ماہرین کی سطح پر بات چیت جاری ہے۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا ہے۔ دو سرکاری عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ ڈھائی گھنٹے جاری رہنے والے مذاکرات میں پاکستانی ثالث بھی موجود تھے۔ ایک ذرائع کے مطابق ابتدائی بات چیت مثبت رہی ہے۔ اس بات کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ مختصر وقفے کے دوران سہ فریقی مذاکرات آٹھ سے ساڑھے آٹھ کے درمیان دوبارہ شروع ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔