اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایرانی وفد سے اسلام آباد میں اہم ملاقات،اسلام آباد ٹاکس میں ایرانی وفد کی قیادت محمد باقر قالیباف نے کی،ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی وفد میں شامل،پاکستان کا خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیراعظم کا پاکستان کی جانب سے ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار،عالمی و علاقائی امن کے لیے بامعنی نتائج حاصل کرنے پر زور،ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شرکت،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی اجلاس میں موجود رہے جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
