Sunday, April 12, 2026
ہومبریکنگ نیوزچین ایران کو نئے فضائی دفاعی نظام فراہم کرنیکی تیاری کر رہا ہے:امریکہ

چین ایران کو نئے فضائی دفاعی نظام فراہم کرنیکی تیاری کر رہا ہے:امریکہ

واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق چین آئندہ چند ہفتوں میں ایران کو نئے فضائی دفاعی نظام فراہم کرنیکی تیاری کررہا ہے۔سی این این کی رپورٹ میں امریکی انٹیلی جنس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بیجنگ نئے فضائی دفاعی نظام کی کھیپ تیسرے ممالک کے ذریعے بھیجنے پر کام کررہا ہے

بیجنگ نئے فضائی دفاعی نظام کی کھیپ تیسرے ممالک کے ذریعے بھیجنے پر کام کررہا ہے، چین کندھے پر رکھ کر چلائے جانے والے طیارہ شکن میزائل سسٹمز فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔اس حوالے سے واشنگٹن میں چینی سفارتخانے کا کہنا ہے چین نے کبھی بھی تنازع کے کسی فریق کو ہتھیار فراہم نہیں کیے، امریکی ٹی وی پر زیر بحث معلومات درست نہیں ہیں

، ایک ذمہ دار بڑی ریاست کے طور پر چین مسلسل اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرتا ہے۔ چینی سفارتخانے کے مطابق ہم امریکی فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ بے بنیاد الزامات لگانے، بدنیتی پر مبنی روابط قائم کرنے اور سنسنی پھیلانے سے گریز کرے، ہم امید کرتے ہیں کہ متعلقہ فریق کشیدگی کم کرنے کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔