Thursday, April 9, 2026
ہومبریکنگ نیوزوینس بمقابلہ قالیباف:فضا میں نگرانی کرتے ہیلی کاپٹر،بند دروازوں کے پیچھے طویل اجلاس،اسلام آباد مذاکرات کی کامیاب میزبانی کیلئے کیا تیاریاں کر رہا ہے؟

وینس بمقابلہ قالیباف:فضا میں نگرانی کرتے ہیلی کاپٹر،بند دروازوں کے پیچھے طویل اجلاس،اسلام آباد مذاکرات کی کامیاب میزبانی کیلئے کیا تیاریاں کر رہا ہے؟

اسلام آباد سے اویس لطیف کی رپورٹ

1 4

پاکستان کا وفاقی دار الحکومت ان دنوں خبروں میں ہے اور اس کی وجہ وہ کامیاب سفارتکاری ہے جس نے تہذیبوں کے خاتمے کے دعوں کے دوران جنگ کو 2ہفتوں کیلئے ٹال دیا ہے۔جنگ بندی کی اسی کڑی کے اگلے مرحلے میں اسلام آباد ان مذاکرات کی میزبانی کرنے کیلئے تیارہے جن پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔اس حوالے سے وفاقی دار الحکومت میں کیا چل رہا ہے،وزیر اعظم سمیت اعلی حکومتی عہدیداروں کی کیا مصروفیات ہیں اور سیکیورٹی سمیت ددیگر انتظامات کہاں تک پہنچے ہیں ؟تفصیلات جانیں سب نیوز کی اس رپورٹ میں

g

بند دروازوں کے پیچھے طویل اجلاس،مذاکرات عمل کی نوک پلک کا جائزہ

اسلام آباد میں اگر چہ ایرانی اور امریکی سفارتی ٹیمیں آج رات اور کل تک پہنچیں گی مگر بطور میزبان پاکستان کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔اس حوالے سے جمعرات کو وزیر اعظم انتہائی مصروف دن گزار رہے ہیں جہاں وہ ایک طرف اعلی حکومتی اجلاسوں کی میزبانی کر رہے ہیں تو دوسری طرف وہ مسلسل عالمی رہنمائوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔جمعرات کو وزیر اعظم کی زیر صدارت مذاکراتی عمل کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح اجلاس ہوا،وزیر اعظم کی فیلڈ مارشل سے الگ ملاقات بھی ہوئی ۔اعلی سطح اجلاس کی جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق عسکری قیادت بھی شریک تھی، اجلاس میں اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ،وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف اور سیکریٹری خارجہ بھی موجود تھے۔شرکا نے کہا کہ جنگ بندی پر پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ شرکا نے جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم مسلسل ٹیلی فون پر،عالمی رہنمائوں سے رابطے،طویل مشاورتیں

جمعرات کو وزیر اعظم نے فرانسیسی صدر ایمونیل میکرون،لبنان کے صدر،بحرین کے بادشاہ سمیت دیگر رہنمائوں سے بات چیت بھی کی جس میں پاکستان کی سفارتی کوششوں اور مذاکراتی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔وزیراعظم آفس کے مطابق گفتگو کے دوران شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کرانے میں پاکستان کی کامیاب کوششوں پر وزیراعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہاکہ اس پیشرفت سے خطے میں دیرپا امن کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کو آج فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے فون کیا اور ایران امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششوں پر مبارک باد دی۔ میکرون نے اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے صدر میکرون کی جانب سے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔دونوں رہنماں نے لبنان میں جاری جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور زور دیا کہ تشدد اور خونریزی کا فوری خاتمہ ضروری ہے تاکہ پورے خطے میں امن بحال کیا جاسکے۔دونوں رہنماں نے باہمی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے لبنان کے وزیراعظم نواف سلام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے لبنان کے خلاف اسرائیل کی جاری جارحیت کی شدید مذمت کی اور ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہے اور اسی جذبے کے تحت ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی امن کی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے، لبنان کے وزیر اعظم نے لبنان اور اس کے عوام کو نشانہ بنانے والے حملوں کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے پاکستان سے تعاون طلب کیا۔

gd

کڑی سیکورٹی نگرانی،ناکے اور محدود راستے

اسلام آباد میں اعلی سطح مومنٹ کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کیلئے مقامی انتظامیہ نے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔جس کے تحت دو روزہ سرکاری چھٹی دی گئی ہے تاکہ نقل و حرکت کو محدود کیا جائے ،جڑواں شہروں کے درمیان چلنے والی میٹر و بس سروس کوبھی محدود کیا گیا ہے اسی طرح فضا سے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں اور اہم ٹرانزٹ پوائنٹس پر کڑی نگرانی رکھی جا رہی ہے۔ ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے انتہائی اہم امن مذاکرات کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے انتہائی سخت کر دیا گیا ہے۔ذرائع پولیس، رینجرز، سی ٹی ڈی اور انٹیلیجنس اداروں کا مشترکہ سیکیورٹی فریم ورک فعال کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مشکوک عناصر کی بیخ کنی کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد کے علاقوں سبزی منڈی، فیض آباد، ترنول، شہزاد ٹان اور کراچی کمپنی کے اطراف میں گھر گھر تلاشی لی گئی۔دوسری جانب راولپنڈی ریجن میں ٹیکسلا، مری، جہلم اور اٹک کے مختلف علاقوں میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرینڈ آپریشنز کیے۔نور خان ایئر بیس اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور اہم ٹرانزٹ پوائنٹس پر کڑی نگرانی رکھی جا رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ تمام حساس تنصیبات اور رہائشی آبادیوں میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ بین الاقوامی وفود کی آمد کے دوران امن و امان کی صورتحال کو مثالی بنایا جا سکے۔

fgsdtg

اسلام آباد کے دو پنچ ستارہ ہوٹل آنے والے مہمانوں کی میزبانی کر یں گے

غیرملکی مہمانوں کی آمد اور رہائش کے انتظامات فائنل کرلیے گئے ہیں۔غیرملکی مہمانوں کو ٹھہرانے کیلئے نجی فائیوسٹار ہوٹل کو منتخب کیا گیا ہے، اس حوالے سے نجی ہوٹل نے مقیم مہمانوں کو ہوٹل چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی تھی جس کے بعد سیکیورٹی کنٹرول وفاقی اداروں کے پاس ہے۔نجی ہوٹل کو جانیوالی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں جبکہ راستوں پر کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں۔غیرملکی مہمانوں کو لانے لیجانے کیلئے ٹریفک روٹس بھی طے کرلیے گئے ہیں۔اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ تمام تر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں،جمعرات کو ہی پاکستان میں امریکہ کی قائم مقام سفیر نے وزیر داخلہ سے ملاقات کی اور سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

images 1 1

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار:مسلسل رابطہ کاری کا دوسرا نام

ایران اور امریکہ ،اسرائیل جنگ کے دوران دنیا کے متحرک ترین عالمی رہنمائوں میں شامل پاکستان کے نائب وزیر اعظم آج بھی مسلسل رابطہ کاری کا عمل آگے بڑھاتے رہے۔وزارت خارجہ کی جاری تفصیلات کے مطابق انہوں نے جنوبی افریقہ کے وزیر برائے بین الاقوامی تعلقات و تعاون، رونالڈ لامولا کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی۔دونوں رہنماں نے مشرقِ وسطی اور وسیع تر خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر لامولا نے عارضی جنگ بندی کے حصول میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دیرپا امن کی امید کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کی حمایت کا اعادہ کیا۔دونوں ممالک نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس ضمن میں اعلی سطح کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے آذربائیجان کے وزیرخارجہ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماں کے درمیان امریکا ایران جنگ بندی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق جمعرات کے روز نائب وزیراعظم اسحق ڈار سے آذربائیجان کے وزیرخارجہ جیہون بایراموف سے ٹیلیفونک گفتگو کی، گتفگو میں دونوں رہنماں نے باہمی امور، خطے کی صورتحال اور ایران جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے مشرق وسطی اور وسیع خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی۔ازبک وزیر خارجہ نے پاکستان کی قیادت کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی تمام اقدامات، خصوصا ابتدائی دو ہفتوں کی جنگ بندی ممکن بنانے میں کیے گئے کردار کے لیے ازبکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں میں سعودی عرب کی مستقل حمایت پر گہری قدردانی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماں نے دیرپا امن کے قیام کے لیے مسلسل مکالمے اور سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔