Wednesday, April 8, 2026
ہومتازہ ترینوزیراعظم کی ایرانی صدر کو جنگ بندی پر مبارکباد، پزشکیان کی اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کی تصدیق

وزیراعظم کی ایرانی صدر کو جنگ بندی پر مبارکباد، پزشکیان کی اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کی تصدیق

اسلام آباد:(سب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں اہم امور پر گفتگو کے علاوہ انہوں نے جنگ بندی پر مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے آج ٹیلیفونک گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق یہ رابطہ خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوا جو تقریباً 45 منٹ سے زائد جاری رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران ایرانی صدر کو جنگ بندی پر مبارکباد دی جب کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کے باضابطہ آغاز پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ایرانی قیادت کی دانشمندی اور دور اندیشی کو سراہا، جنہوں نے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی ۔ وزیراعظم کی جانب سے گفتگو میں ایران اور امریکا کے درمیان رواں ہفتے اسلام آباد میں مذاکرات کے حولاے سے بھی بات ہوئی۔
وزیراعظم نے آبنائے ہرمز کھولنے پر ایرانی قیادت کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا جبکہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے بھی اپنی تعظیم کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور ایران امریکا عارضی جنگ بندی کے قیام میں پاکستانی قیادت کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ ایران اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔