Sunday, April 5, 2026
ہومبریکنگ نیوزپنجاب میں موٹرسائیکل رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس ختم، مریم نواز کا عوام کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان

پنجاب میں موٹرسائیکل رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس ختم، مریم نواز کا عوام کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان

لاہور(آئی پی ایس ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں موٹرسائیکل رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس ختم کر کرتے ہوئے عوام کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا۔وزیراعلی مریم نواز نے اپنے بیان مہں کہا کہ پنجاب کے عوام کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ہے، صوبے بھر میں موٹربائیک رجسٹریشن فیس چارجز ختم کر دیے گئے۔

وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ موٹر بائیک ٹرانسفر فیس بھی معاف کردی گئی جبکہ ہر رجسٹرڈ بائیک کو 2 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔مریم نواز نے کہا کہ ہر رجسٹرڈ بائیک کو ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول پر سبسڈی دی جائے گی، رجسٹرڈ بائیک کو 20 لیٹر پیٹرول فی لیٹر 100 روپے سبسڈی کے ساتھ ملے گا ۔

وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ فیول سبسڈی کے لیے موٹر بائیک مالکان ہیلپ لائن 1000پر کال کرسکتے ہیں۔ عام آدمی کا معاشی بوجھ کم کرنے کے لیے شب و روز کوشاں ہیں ۔دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب ایک بار پھر ریلیف دینے میں تمام صوبوں سے آگے نکل گیا، مریم نواز نے پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل فری کرکے عوام کے دل جیت لیے۔

ان کا کہنا تھاکہ جب تک جنگی صورتحال رہے گی عوام پبلک ٹرانسپورٹ میں بالکل مفت سفرکریں گے، آئندہ بھی ریلیف کی بات آئی تو پنجاب سب سے آگے ہوگا، وزیراعلی پنجاب عوام کو ریلیف دے کر دلی سکون محسوس کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز ہر مشکل میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہیں، سوشل میڈیا پر عوام کے خیر خواہ ہونے کا دعوی کرنے والے سو رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔