Sunday, April 5, 2026
ہومبریکنگ نیوزامریکی جہازوں کے گرنے سے ایرانی فضاں پر مکمل کنٹرول کے ٹرمپ اوروزیر جنگ کے دعوں سے ہوا نکل گئی

امریکی جہازوں کے گرنے سے ایرانی فضاں پر مکمل کنٹرول کے ٹرمپ اوروزیر جنگ کے دعوں سے ہوا نکل گئی

نیویارک(سب نیوز)امریکی جہازوں کے گرنے سے ایرانی فضاں پر مکمل کنٹرول کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے دعوں سے ہوا نکل گئی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نیکہا ہے کہ ٹرمپ اور ہیگسیتھ دونوں مسلسل یہ دعوے کر رہے ہیں کہ ایران میں امریکی و اسرائیلی طیاروں کو روکنے والا کوئی نہیں، وہ جہاں چاہیں حملہ کر سکتے ہیں ۔

سی این این کے مطابق ٹرمپ اور ہیگسیتھ دونوں بار بار کہہ چکے ہیں کہ ایرانی فضائیہ، ایرانی بحریہ اور ایران کا راڈار سسٹم تباہ ہوچکا ہے ۔ سی این این نے لکھا کہ ٹرمپ کا ایرانی فضاں پر مکمل کنٹرول کا دعوی غلط ثابت ہوگیا ، جہازوں کا گرنا اور پائلٹ کا غائب ہونا امریکی عوام کے لیے ناقابلِ قبول ہوتا ہے ۔

واضح رہے کہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے اب تک 7 امریکی طیارے گرائیگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گرائے گئے جہازوں میں ایف 35 ، ایف 15 ایگل اور ای تھری جاسوس طیارہ شامل ہے ۔

جنوبی ایران میں امریکی ایف 15 جنگی طیارے کے گرنے کے بعد امریکی افواج لاپتا پائلٹ کی تلاش میں مصروف ہیں جبکہ ایران نے اعلان کیا ہے کہ پائلٹ کی اطلاع دینے والے کو انعام دیا جائے گا۔امریکی میڈیا نے دعوی کیا کہ اس طیارے میں سوار ایک پائلٹ کو بچا لیا گیا، جبکہ ایک لاپتا ہے۔ امریکی افواج اس لاپتا پائلٹ کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے ایرانی سرکاری میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی حکام نے لاپتا امریکی اہلکار کو گرفتار کرنے میں مدد کرنے والے شہریوں کو تقریبا 66 ہزار 100 امریکی ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔