Saturday, April 4, 2026
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد پولیس کی آپریشنل کمانڈرز کانفرنس، کارکردگی ، سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ

اسلام آباد پولیس کی آپریشنل کمانڈرز کانفرنس، کارکردگی ، سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت طویل آپریشنل کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پولیس کی مجموعی کارکردگی، سیکیورٹی اقدامات، ٹیکنالوجی کے استعمال اور عوامی سہولت کے لیے جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کانفرنس میں تمام ڈی آئی جیز، اے آئی جیز اور ایس ایس پیز نے اپنے اپنے ڈویژنز کی کارکردگی رپورٹس پیش کیں اور آئی جی اسلام آباد کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ہدایت کی کہ شہریوں کی خدمت اور قانون کے مثر نفاذ کو اولین ترجیح بنایا جائے جبکہ عوامی سہولت کے لیے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم کو 100 فیصد کامیابی سے حل کیا ہے اور جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مثر استعمال کو مزید بڑھایا جائے۔آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایت دی کہ مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جدت لائی جائے اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے جدید نظام سے فائدہ اٹھایا جائے،

سیف سٹی اسلام آباد میں شہری سہولت سے متعلق ٹیکنالوجی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں نشہ اب نہیں تحریک کے دائرہ کار کو وسیع کرنے اور شہریوں کی آسانی کے لیے زیادہ سے زیادہ آن لائن سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس افسران کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیتی نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور تمام افسران اپنی ماتحت ٹیموں کے ساتھ مثر ہم آہنگی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں 63 فیصد کمی ٹیم کی شب و روز محنت کا نتیجہ ہے اور ہدف یہ ہے کہ اسلام آباد کو دنیا کا محفوظ ترین شہر بنایا جائے۔کانفرنس کے اختتام پر آئی جی اسلام آباد نے تمام کمانڈرز کو ہدایت کی کہ سخت محکمانہ احتساب کے ساتھ پولیس افسران اور جوانوں کی فلاح و بہبود کا بھی خاص خیال رکھا جائے اور انہیں روزانہ کی بنیاد پر بریف کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔