اسلام آباد (آئی پی ایس )ایتھوپیا کے سفارتخانے اسلام آباد نے ایتھیوپن کے تعاون سے پاکستان ٹریول مارٹ 2026 میں ایتھوپین اینکلیو کا افتتاح کیا، جو جمعہ کے روز Karachi Expo Center میں شروع ہوا۔ایتھوپین اینکلیو کو ملک کے قدیم ورثے، متنوع سیاحتی مناظر اور بھرپور ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔اس اینکلیو کو اعلی سطحی پذیرائی حاصل ہوئی،
حکومتِ پاکستان کے سینئر عہدیداران نے شرکت کی، جن میں وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاحت ایچ ای سردار یاسر الیاس خان اور پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکر ایچ ای آفتاب الرحمن رانا شامل تھے۔زائرین نے روایتی ایتھوپین کافی کی تقریب سے لطف اندوز ہوتے ہوئے مہمان نوازی اور سفری شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ نمائش کراچی کے شہریوں، میڈیا نمائندگان اور ٹریول ایجنسیوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب رہی، جس کے ذریعے ایتھوپیا کو پاکستانی سیاحوں کے لیے ایک نمایاں سیاحتی مقام کے طور پر پیش کیا گیا۔ایتھوپین اینکلیو پاکستان ٹریول مارٹ 2026 میں 5 اپریل (اتوار) تک جاری رہے گا۔
