Friday, April 3, 2026
ہومبریکنگ نیوزوزیراعلی پنجاب کا گڈز ٹرانپسورٹ کو بھی سبسڈی دینے کا اعلان،گڈز ٹرانسپورٹ کیلیے 70,000 روپے منظور

وزیراعلی پنجاب کا گڈز ٹرانپسورٹ کو بھی سبسڈی دینے کا اعلان،گڈز ٹرانسپورٹ کیلیے 70,000 روپے منظور

لاہور (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پبلک ٹرانسپورٹ کی طرز پر گڈز ٹرانپسورٹ کو بھی سبسڈی دینے کا اعلان کردیاسماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے اور جاری عالمی بحرانوں اور جنگی صورتحال کے باعث ایندھن کی قیمتوں پر دبا ناگزیر ہے، اس بوجھ کو کم کرنے کے لیے ماہانہ ٹارگٹڈ سبسڈی دی جا رہی ہے، رجسٹرڈ گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے 70,000 روپے، بڑی گاڑیوں کے لیے 80,000 روپے، اور پبلک سروس بسوں کے لیے 100,000 روپے ماہانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ سبسڈی آپ کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے دی گئی ہے، میں پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز، خصوصا پنجاب سے پرزور اپیل کرتی ہوں کہ عوام کا ساتھ دیں اور اس اضافے کا بوجھ مسافروں اور صارفین پر منتقل نہ کریں، حکومت صورتحال کی قریب سے نگرانی اور مثر ریگولیشن کرے گی تاکہ یہ ریلیف حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچے، یہ وقت ہے ذمہ داری، ہمدردی اور یکجہتی کا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔