Friday, April 3, 2026
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی نے لیاقت باغ جلسے کیلیے اجازت مانگ لی، درخواست ڈسٹرکٹ سیکیورٹی کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی نے لیاقت باغ جلسے کیلیے اجازت مانگ لی، درخواست ڈسٹرکٹ سیکیورٹی کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ

راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے 9 اپریل لیاقت باغ جلسے کے لیے اجازت مانگ لی۔ضلعی سیکرٹری جنرل عاقل خان نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست جمع کروا دی۔ وکلا ٹیم ہمراہ تحریک انصاف رہنما ڈپٹی کمشنر دفتر پیش ہوئے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف پرامن ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پرامن جلسہ آئینی قانونی حق ہے لہذا جلسے اجازت دی جائے، 9 اپریل پرامن جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر آفس عملے نے درخواست وصول کر لی اور مناسب ٹائم پر فیصلہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے کی درخواست ڈسٹرکٹ سیکیورٹی کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔