کراچی (آئی پی ایس ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کچھ شر پسند عناصر میری پرانی ویڈیو شیئر کر کے غلط تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا دفاع کر رہا ہوں۔حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو حالیہ اضافے سے پہلے بنائی گئی تھی۔
یہ صرف توانائی کے بچت اور کم استعمال کے بارے میں آگاہی ویڈیو تھی، جو وزارتِ اطلاعات عطا تارڑ کی درخواست پر تیار کی گئی۔ قیمتوں میں حالیہ اضافہ پسی ہوئی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دے گا جسکا دفاع ممکن نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کم عقل اور کم علم دوستوں کے لیے وضاحت: اس پیغام کو مذموم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا طور پر توڑ مروڑ کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش شرم ناک ہے۔
