Wednesday, April 1, 2026
ہومبریکنگ نیوزپاکستان اور ناروے کے درمیان ماحولیاتی تعاون کا تاریخی معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور ناروے کے درمیان ماحولیاتی تعاون کا تاریخی معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان اور ناروے کے درمیان ماحولیاتی تعاون کا تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے زیرِ اہتمام منعقدہ تقریب میں پیرس معاہدے کے آرٹیکل 6 کے تحت دونوں ممالک نے معاہدے کو حتمی شکل دی، مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔یہ معاہدہ پاکستان میں کلائیمیٹ اسمارٹ ایگری کلچر اور صاف توانائی کے فروغ کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا ،اس حوالے سے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملکاس معاہدے سے نہ صرف ملک کی کاربن مارکیٹ کو عالمی سطح پر تقویت ملے گی بلکہ گرین اکانومی کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

حکومت ویسٹ مینجمنٹ، زراعت، ٹرانسپورٹ اور توانائی جیسے اہم شعبوں میں پائیدار ترقی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے،تقریب میں شریک ناروے کے سفیر جناب پر البرٹ اِلساس نے معاہدے کو دوطرفہ ماحولیاتی تعاون کے نئے دور کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ناروے، پاکستان کے ساتھ ماحولیاتی اہداف کے حصول میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔یہ شراکت داری برابری، شفافیت اور باہمی اعتماد کے اصولوں پر قائم ہے، اس کا بنیادی مقصد نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور گرین گروتھ کو تیز کرنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔